کمالیہ :تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

کمالیہ :تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،سامان قبضہ میں لے لیا گیا

کمالیہ ،جکھر(نمائندہ خصوصی ،سٹی رپورٹر )اے سی کمالیہ اور سی او علی رضا کی زیرنگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، دکانوں کے تجاوز شدہ سامان کو قبضہ میں لے لیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر اور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، میونسپل کمیٹی کے عملہ نے سڑک کے دونوں اطراف سے دکانوں کے تجاوز شدہ سامان کو قبضہ میں لے لیا۔ دوسری طرف چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ علی رضا سے سرپرست اعلیٰ تاجر اتحاد کامران احمد نصرت نے ملاقات کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں