چنیوٹ:ناصر علی چودھری کے بھائی طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

چنیوٹ:ناصر علی چودھری کے بھائی  طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )مقامی صحافی و فنانس سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب (رجسٹرڈ) چنیوٹ ناصر علی چودھری کے چھوٹے بھائی جعفر حسین گزشتہ روز طویل علالت کے بعد قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔۔۔

 مرحوم کی نماز جنازہ گزشتہ روز آبائی علاقہ جامعہ آباد موضع ٹھٹھہ فتح علی بھٹو کالونی میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں چیئرمین پروفیشنل گروپ اﷲرکھا چودھری ، سابق جنرل سیکرٹری غلام مرتضی، ساجد منیر ، ڈاکٹر ریاض ،وقار گھمن، کمیل عباس،ملک مقصود، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر احمد ، ڈاکٹر رضا ،سیاسی و سماجی حلقوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا، صحافیوں نے ناصر علی سے اظہار تعزیت کیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں