نوکری کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو اغوا کر لیا
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نوکری کا جھانسہ دیکر جواں سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقہ آفیسرکالونی نمبر دو میں عدنان کی جواں سالہ بیٹی کو ملزم جمشید نے نوکری پر لگوانے کا جھانسہ دیا اور انٹرویو کے بہانے بلایا۔ اس دوران ملزم کے مزید تین ساتھی بھی موقع پر آگئے جنہوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو اغوا کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔