گوجرہ:ویلفیئر سکول کا صفایا
گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )نامعلوم چوروں نے ویلفیئر سوسائٹی سکول کا صفایاکر دیا،توڑ پھوڑ کر تے ہو ئے مال وزر سمیٹ کر فرارہو گئے ۔
معلوم ہواہے کہ بیس لائن روڈ پرویلفیئر سوساٹی کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلنے والے دی کیئرماڈل سکول میں نامعلوم چور داخل ہو ئے اور توڑ پھوڑ کر تے ہو ئے دو لاکھ روپے مالیتی کا سامان ایل سی ڈی وغیرہ چوری کر کے فرارہو گئے ۔واردات کی اطلاع تھانہ سٹی پولیس گوجرہ کو دے دی گئی ہے ،تاہم مقدمہ کے اندراج کا علم نہیں ہو سکا۔