حادثات سے بچاؤ :ٹریفک پولیس شورکوٹ کی مہم جاری
شورکوٹ(نمائندہ دنیا )کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم جاری، روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس شورکوٹ کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالیوں پر ریفلیکٹرز نصب کئے جا رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس محمد سعید کے احکامات پر انچارج ٹریفک پولیس شورکوٹ محمد فیصل شہزاد کی جانب سے کرشنگ سیزن میں حادثات سے بچاؤ کیلئے گنے کی ٹرالیوں و دیگر وہیکلز پر ریفلیکٹرز کی تنصیب اور ڈرائیورز کی آگاہی کیلئے مہم جاری ہے ، ٹریفک پولیس شورکوٹ نے روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی بیک سائیڈ پر ریفلیکٹرز نصب کر رہے ہیں اور ڈرائیوز کو ٹریفک قوانین کی پابندی، سموگ اور فوگ کے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے بھرپور آگاہی بھی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ٹریفک پولیس انسپکٹر محمد فیصل شہزاد کا کہنا ہے کہ مہم کا مقصد کرشنگ سیزن اور دھند میں حدِ نگاہ کی کمی کے باعث وہیکلز کو حادثات سے بچانا ہے ، ڈرائیوز واضح ریفلیکٹرز کی تنصیب، دورانِ سفر اوورلوڈنگ سے اجتناب ، سموگ اور فوگ کی صورت میں روشنی کا مناسب استعمال یقینی بنائیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔