سرکاری ملازمین کا آج سے پھر احتجاج کا اعلان

سرکاری ملازمین کا آج سے پھر احتجاج کا اعلان

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سرکاری ملازمین ایک بار پھر سے احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں پر آگئے ملازمین نے پنشن میں کٹوتی تعلیمی اداروں کی نجکاری 17 اے رولز ختم کرنے لیو انکیشمنٹ رولز اور ۔

خالی سیٹوں کو ختم کرنے پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا سرکاری ملازمین اتحاد نے حمایت کرتے ہوئے کام چھوڑ ہڑتال کا عندیہ دے دیا ۔پنجاب حکومت کی نئی پالیسیوں پر سرکاری ملازمین کی یونینز اور تنظیمیں ایک بار پھر سے احتجاج کا راستہ اپنانے کا اعلان کرچکی ہیں اس سے قبل بھی سرکاری ملازمین احتجاج کرچکے ہیں محکمہ تعلیم کی اساتذہ تنظیموں اور آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سمیت مختلف تنظیمیں احتجاج کرچکی ہیں لاہور میں دھرنے بھی دئیے جاچکے اور اب بھی سرکاری ملازمین نئی پالیسیوں کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہیں سرکاری ملازمین اتحاد کی جانب سے ایک بار پھر سے احتجاج اور کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے ملازمین کی تنظیموں اور یونینز کا موقف ہے کہ حکومت کی جانب سے پنشن میں کٹوتی ظالمانہ فعل ہے سرکاری سکول کی نجکاری کو بھی کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا حکومت کی جانب سے 17 A کا خاتمہ بھی سرکاری ملازمین اور بچوں کی حق تلفی ہے حکمت کی جانب سے پنجاب کے ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے احتجاج کرنے والی یونینز کے قائدین کی برطرفی و شوکاز نوٹسز بھی حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے دس سال سے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا جارہا لیوانکیشمنٹ اور خالی سیٹوں کو ختم کرنے کے مسائل بھی ملازمین کے لیے درد سر بنے ہوئے ہیں ملازمین کی تنظیمیں احتجاجی مظاہرے کریں گی اور ریلیاں نکالی جائیں گی آج صوبہ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہوں گے تاکہ حکومت کو ان فیصلوں کو واپس لینے اور نظر ثانی کرنے پرآمادہ کیا جاسکے سرکاری ملازمین کی یونینز اور تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو کام چھوڑ ہڑتال کی جائے گی اور احتجاج ملک گیر ہڑتال کی شکل اختیار کرجائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں