کپڑے کی یومیہ پیداوار میں 15لاکھ میٹر کا اضافہ،لومز مالکان اور مزدوروں میں خوشی کی لہر

کپڑے کی یومیہ پیداوار میں 15لاکھ میٹر کا اضافہ،لومز مالکان اور مزدوروں میں خوشی کی لہر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاور لومز انڈسٹری اپنے پیروں پر کھڑی ہونے لگی۔ 6 ماہ میں کپڑے کی یومیہ پیداوار میں 15 لاکھ میٹر کا اضافہ ہوگیا ۔

مالکان اور  مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔مالی سال 2024 تا 25 کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ مالکان کی جانب سے نہ صرف بند ہونے والی پاور لومز چلائی جارہی ہیں بلکہ سویزر لینڈ سے نئی جدید مشینری کی درآمد کا سلسلہ بھی تیز ہوچکا ۔ کورے کپڑے کی پیداوار میں 15 لاکھ میٹر کی گروتھ ہوئی ۔ جو کہ یومیہ ساڑھے سات ملین میٹر سے 9 ملین میٹر تک جا پہنچا ہے ۔ کونسل آف پاور لوم آنرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید خالق رامے کا کہنا ہے کہایک بار پھر سے کپڑے کی پیداوار میں نمایاں بہتری نظر آنے لگی ہے ۔ شرح سود میں مسلسل کمی، بجلی کے ریٹ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور کوارٹر ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ تقریبا چار روپے کا ریلیف اور ٹیکسٹائل ایکسپورٹ میں اضافے سے نہ صرف پاور لومز کا پہیہ گھومنے لگا ہے بلکہ اس سے جڑی پرنٹنگ، ڈائینگ اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے کام میں بھی بہتری آنے لگی ہے ۔ پاور لومز مالکان نے ہائی پاور لومز کی امپورٹ کرکے کاروبار کو جدت دینا شروع کردی ہے ۔ مزدوروں کا کہنا ہے چند ماہ قبل حالات انتہائی ناسازگار تھے ۔ اور اکثر خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنا پڑتا تھا تاہم اب پاور لومز 24 گھنٹے مسلسل چل رہی ہیں ۔ انہوں نے حکومت سے پالیسیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں