موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کو ششیں کرنا ہو نگی:ڈاکٹر سرور

 موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے کو ششیں کرنا ہو نگی:ڈاکٹر سرور

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی سائنسدانوں اور ماہرین کو فی ایکڑ پیداوار بڑھانے ، موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی کمی اور زمین کی بگڑتی ہوئی صحت جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے جدید رجحانات کو کاشتکاروں کی دہلیز تک پہنچانے کے لئے مربوط کاوشیں کرنا ہوں گی۔

ان خیالات کا اظہار زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے پروفیشنل ٹریننگ اینڈ سکل ڈویلپمنٹ سنٹر کے زیر اہتمام محکمہ زراعت پنجاب کے افسروں کیلئے فنانس، ایڈمنسٹریشن مینجمنٹ اور ای گورننس کے عنوان سے منعقدہ ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی شعبہ مختلف چیلنجوں کی لپیٹ میں ہے جن میں کم پیداوار، پانی کی کم یابی، زمین کی ز رخیزی و دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جدید رجحانات و زرعی ٹیکنالوجی کو عام کاشتکار تک پہنچانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ترقی پسند اور روایتی کاشتکار کی پیداوار میں کافی فرق پایا جاتا ہے اگر ہم عام کاشتکار میں جدید ٹیکنالوجی کے ثمرات پہنچائیں تو اس سے زرعی خوشحالی کا نیا باب مرتب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ٹھوس تحقیقی کام، نئی اقسام، آؤٹ ریچ اور ہنر مند افرادی قوت کے ذریعے زرعی مسائل کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں