ماموں کانجن :اے سی تاندلیانوالہ کا دورہ،گرانفروشوں کو جرمانے

ماموں کانجن :اے سی تاندلیانوالہ  کا دورہ،گرانفروشوں کو جرمانے

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکاء سحر کا ماموں کانجن کا دورہ، دوران وزٹ خودساختہ مہنگائی کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائیاں۔

 تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ازکاء سحر نے ماموں کا نجن اور بنگلہ چوک میں جنرل سٹوروں ،کریانہ مرچنٹس ، سبزی و پھل فروشوں کی دکانوں پر  اشیائے خورونوش کی قیمتوں کو چیک کیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے گرانفروشی پر متعدد افراد  کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں