پیرمحل میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ملاوٹی کھویا فروخت کرنے پر مقدمہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا )پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر معیاری، ملاوٹی کھویا تیار کرکے فروخت کرنے پر دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔
تفصیلات کے مطابقفوڈ سیفٹی آفیسر ٹوبہ عباس علی نے موضع ڈھیڈی میں کارروائی کرتے ہوئے اکبرخان وغیرہ دو دکانداروں کو غیر معیاری، ملاوٹی کھویا تیار کرکے فروخت کرتے ہوئے پکڑ لیا، دکانوں پر صفا ئی ستھرائی کے بھی نا مناسب انتظامات تھے ، فوڈ سیفٹی آفیسر نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ کے تحت ملزموں کے خلاف تھانہ اروتی میں مقدمہ درج کروادیا۔