کھرڑیانوالہ :بلدیہ کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن ، سامان قبضہ میں لے لیا

کھرڑیانوالہ :بلدیہ کا ناجائز تجاوزات کے  خلاف آپریشن ، سامان قبضہ میں لے لیا

کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ بلدیہ کے عملہ کا اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ کی ہدایت پرناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن، دکانداروں کا فٹ پاتھوں پر پڑا سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔۔۔

تفیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ میں بلدیہ کے عملہ نے گزشتہ روز بازاروں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا،فٹ پاتھوں پر پڑا سامان قبضہ میں لے کر راستے کلیئر کروا دیئے گئے ۔ اس موقع پر ریڑھی والوں اوررکشہ والوں کو بھی وارننگ دی گئی کہ اگردوبارہ انہوں نے روڈ بلاک کیاتو سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اے سی جڑانوالہ رانا صفدرشبیر نے میڈیاسے گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر عملدرآمدکرتے ہوئے شہرمیں روزانہ کی بنیاد پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں