کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے شہریوں کے مسائل سنے

کمشنر فیصل آبادسلوت سعید  نے شہریوں کے مسائل سنے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے شہریوں کی شکایات ومسائل حل کراکر ریلیف فراہم کیا۔

کمشنر آفس آنے والے درخواست گزاروں سے گفتگو کرکے ان کے مسائل سنے اور دادرسی کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے ۔کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی ڈویژنل انتظامیہ کی ترجیح ہے ۔درخواست گزاروں نے کمشنر فیصل آباد کے شہری ترقی کے جاری اقدامات کا اعتراف بھی کیا۔کمشنر آفس فورم سے عوامی مسائل کے حل ہونے کی شرح میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں