کارگردگی ایپ پر فرضی کارروائی اپلوڈ کرنے کا انکشاف

کارگردگی ایپ پر فرضی کارروائی اپلوڈ کرنے کا انکشاف

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر سے )فیصل آباد میں کارکردگی ایپ پر فرضی کارکردگی اپلوڈ کیے جانے کا انکشاف میونسپل آفیسرز ملبہ ایک دوسرے پر ڈال کر الزام تراشی کرنے لگے چیف آفیسر نے سپیشل برانچ کے۔۔۔

ذریعے موصول ہونے والی شکایات پر کارر وائی کرنے کا فیصلہ کرلیا میونسپل آفیسرز ہر ہفتے 157 یونین کونسلز کی انسپکشنز کا ہدف حاصل کرنے میں بھی ناکام ہیں ۔میونسپل کارپوریشن فیصل آباد میں میونسپل آفیسرز کام کرنے کو ہی تیار نہیں ہیں فرائض میں غفلت برتنے کا ایک نیا معاملہ سامنے آگیا میونسپل آفیسرز کی جانب عوامی شکایات کے ازالے کی بجائے ایک دوسرے پر الزام تراشی کرتے ہوئے ملبہ ایک دوسرے پر ڈالے جانے کا انکشاف ہوا ہے کارکردگی ایپ پر بھی فرضی کارکردگی اپلوڈ کیے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے شہری علاقوں میں آنے والی یونین کونسلز میں وال چاکنگ کے خاتمے کے لیے ایک ہفتے کے دوران 157 یونین کونسلز کی انسپکشن کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا جو حاصل نہیں کیا جاسکا میونسپل آفیسر علاقے اور اختیار کی بحث میں ایک دوسرے پر الزام تراشی کرکے خود بری الذمہ ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوامی شکایات کا ازالہ نہیں ہورہا کارکردگی ایپ پر بھی انسپکشنز کی مقررہ تعداد اپلوڈ نہیں ہورہی ذرائع سے یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بیشتر شکایات کا ازالہ کیے بغیر ہی کارکردگی ایپ پر اس کا سٹیٹس کلیئر کردیا جاتا ہے لیکن مسئلہ جوں کا توں ہو تا ہے اب سپیشل برانچ کے ذریعے آنے والی شکایات کو حل کرنے کی ذمہ داری میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر اور ہفتے میں 157 یونین کونسلز کی انسپکشن کرکے کارکردگی ایپ پر اپلوڈ کرنے کی ذمہ داری میونسپل آفیسر ریگولیشن کو دی گئی ہے چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن علی عباس کی جانب سے معاملہ سامنے آنے پر فرائض میں غفلت برتنے والے میونسپل آفیسرز کے خلاف کارر وائی کرنے کی بجائے سپیشل برانچ کی جانب سے آنے والی شکایات پر کام کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جو کہ میونسپل آفیسرز کی محکمانہ غفلت و لاپروائی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں