شورکوٹ بار :اختر عباس صدر ،وقاص سلیم جنرل سیکرٹری منتخب

شورکوٹ بار :اختر عباس صدر ،وقاص سلیم جنرل سیکرٹری منتخب

شورکوٹ(نمائندہ دنیا )بار ایسوسی ایشن شورکوٹ کے انتخابات میں پروفیشنل لائرز گروپ کے امیدوار میاں اختر عباس جنجیانہ 171ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے۔۔۔

جبکہ ان کے مد مقابل پروگریسیو گروپ کے امیدوار سجاد حسین سیالوی نے 147 ووٹ حاصل کئے ، علاوہ ازیں پروگریسیو فرینڈ گروپ کے امیدوار وقاص سلیم 171 ووٹ لے کرجنرل سیکرٹری ،محمد وقار امجد نوناری 157 ووٹ لے کر نائب صدر،محمد ذیشان عزیز 187 ووٹ لے کر جوائنٹ سیکرٹری،کاشف علی 171 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری،قمر مقصود گل 176 ووٹ لے کر لائبریری سیکرٹری،غلام مصطفیٰ لنگاہ 158 ووٹ لے کر آڈیٹر منتخب ہو گئے ،پولنگ کے موقع پر پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ، جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں