جڑانوالہ :علاقائی محتسب فیصل آباد کی فیسکو آفس میں کھلی کچہری

 جڑانوالہ :علاقائی محتسب فیصل آباد کی فیسکو آفس میں کھلی کچہری

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )فاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی خصوصی ہدایت پر جڑانوالہ میں علاقائی محتسب فیصل آباد اختروسیم کمشنر آئی آر ڈی نے فیسکو آفس جڑانوالہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

انہوں نے کھلی کچہری میں سائلین کے مسائل اور شکایات سنیں اور موقع پر موجود وفاقی وفاقی محکموں کے نمائندوں کو سائلین کی دادرسی کے احکامات جاری کیے ۔کھلی کچہری میں 50 سے زائد سائلین نے اپنی شکایت پیش کی جن میں سب سے زیادہ شکایات فیسکو کے حوالے سے تھیں۔ موقع پر موجود ایکسین فیسکو جڑانوالہ ملک احسان الحق انجینئر نے علاقائی محتسب کی ہدایات پر سائلین کی دادرسی کی۔علاقائی محتسب اختر وسیم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کی شکایت کا ازالہ ان کے گھر کی دہلیز پر کرنا ہے ،اس حوالے سے کھلی کچہریوں کا اقدام جاری رہیگا،اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ تمام محکموں کے متعلقہ نمائندے کھلی کچہری میں موجود ہوں اور عوام کو آگاہی ہو تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام کو گھر کی دہلیز پر ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں