چینی کی قیمت میں پھر سے اضافہ ،150 روپے کلو ہو گئی

چینی کی قیمت میں پھر سے اضافہ ،150 روپے کلو ہو گئی

کمالیہ (نمائندہ دنیا )چینی کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہونے لگا، اوپن مارکیٹ میں چینی 150 روپے فی کلو گرام کے ۔

حساب سے فروخت ہونے لگی۔ 50 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 300 روپے اضافہ ہوا ہے چینی کا 50 کلو گرام کا تھیلا 7000 روپے کا ہو گیا جس کے باعث ہول سیل دکانوں سے چینی 140 روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے لیکن گلیوں اور بازاروں میں قائم دکاندار 150 روپے سے 160 روپے فی کلو گرام کے حساب سے چینی فروخت کر رہے ہیں۔ چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث اس سے تیار ہونے والی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں