چنیوٹ :ایم سی ہال میں سرکاری اراضی ،جائیدادوں کی نیلامی

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )میونسپل کمیٹی ہال میں سرکاری اراضی / جائیدادوں کا نیلام عام منعقد ہوا ، اس موقع پر چیئرمین نیلامی کمیٹی ممبر بورڈ آف ریونیو ظہور حسین، ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا۔۔۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو رانا محمد عمر، ایڈیشنل کمشنر ریونیو عمران عصمت پنوں ، اسسٹنٹ کمشنرزلالیاں و بھوانہ میڈم شازیہ رحمان ، میڈم سعدیہ جمال ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسیر، ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و دیگر کمیٹی ممبران بھی اس موقع پر موجود تھے ، 3سرکاری اراضی /جائیدادوں میں سے 2پر کامیاب نیلامی کا عمل مکمل ہو ، موضع ہمبوانہ لالیاں کا رقبہ فی ایکڑ 35 لاکھ پچاس ہزار روپے میں نیلام ہوا اور موضع ونوکہ لالیاں میں رقبہ فی ایکڑ 32 لاکھ 30 ہزار میں نیلام ہواجبکہ بھوآنہ کے رقبہ کی نیلامی کے لیے کوئی امیدوار نہ سامنے آیا۔اس موقع پر چیئرمین نیلامی کمیٹی ممبر بورڈ آف ریونیو ظہور حسین کا کہنا تھا کہ ضلع چنیوٹ سرکاری رقبوں کی نیلامی میں سر فہرست ہے ، آج اراضی ریزرو پرائس سے اوپر نیلام ہوئیں، اس نیلامی سے حکومت کو کروڑوں کی آمدن ہوئی ہے ۔