زمینوں کے تنازعات ، خاتمے کیلئے حکومتی اقدامات پر عملدرآ مد

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ زمینوں کے تنازعات کے خاتمے ، ملکیت اور قبضے کے شفاف تعین کے لئے حکومتِ پنجاب کے انقلابی اقدام پر مسلسل عملدرآمد کرا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں زمین کی منتقلی حقیقی حقداروں کے نام پر شروع کر دی گئی ہے ۔مزید برآں مشترکہ کھاتوں کی تقسیم کے عمل کو تیز کرنے کے لئے دیہاتوں میں صبح سویرے اسسٹنٹ کمشنرکی جانب سے عوام کو مکمل معاونت فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ریونیو سٹاف کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں،اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ونڈا کراؤ، سکھ پاؤ،حکومتِ پنجاب کی جانب سے تقسیمِ انتقالات کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے ۔