ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد

ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں یکجہتی کشمیر سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی علما کونسل پاکستان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کشمیر سیمینار ختم نبوت اسلامک ریسرچ سنٹر میں منعقد ہوا جس میں علما و مشائخ، مذہبی، سماجی، تاجررہنماؤں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

 کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مطالبے کو تسلیم کیا جائے ۔ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ تسلط کا عالمی برادری نوٹس لے ۔ کشمیریوں کیساتھ بھر پور یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔کشمیریوں سے محبت پاکستانیوں کے خون میں شامل ہے ۔کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ بھارتی فوجی قیادت کے اشتعال انگیز بیانات غیر ذمہ دارانہ ہیں اور علاقائی استحکام کیلئے نقصان دہ ہیں۔ مقررین نے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں جن چیلنجز کا مقابلہ کررہی ہے پوری قوم ان کے شانہ بشانہ ہے اورعوام کی بھر پور حمایت اور دعائیں ان کے ساتھ شامل حال ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں