جڑانوالہ: جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم

جڑانوالہ: جماعت اہلسنت کے  زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے زیر اہتمام مستحقین میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ، نو منتخب ناظم اعلیٰ جماعت اہلسنت جڑانوالہ شیخ ناظم قادری نے علماء کرام کی سرپرستی میں 100 سے زائد گھرانوں میں راشن تقسیم کیا۔

اس موقع پر شیخ ناظم حسین نے کہا کہ یہ راشن ہم نے تقریبا ایک مہینہ پہلے تقسیم کر دینا تھا لیکن جماعت اہل سنت کے الیکشن کی وجہ سے اس کو روک دیا تاکہ یہ تاثر پیدا نہ ہو کہ شاید یہ راشن ووٹ لینے کے لیے دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا انشاء اﷲ ماہ رمضان سمیت عید تک تحصیل کے مختلف محلوں میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ جماعت اہلسنت جڑانوالہ کے ممبران اور شہریوں نے شیخ ناظم حسین کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں