کمالیہ میں بھی پتنگ مافیا کے خلاف کارروائیاں ،8ملزم گرفتار

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح کمالیہ میں بھی پولیس کی پتنگ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ، 8 ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا۔
تفصیلات کے مطابق قیمتی انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں پتنگ مافیا کے خلا ف گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے ،اسی تناظر میں کمالیہ میں بھی پتنگ مافیا کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں کی جاررہی ہیں۔ اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے کہا ہے کہ پتنگ بازی خونی کھیل ہے جس کی زد میں آکر معصوم لوگوں کی زندگیاں تباہ ہوجاتی ہیں، اکثر اوقات موٹر سائیکل سوار پتنگ کی ڈور کی وجہ سے جان لیوا حادثات سے دوچار ہوجاتے ہیں، ابھی تک ہم نے چار ایف آئی آر ز درج کرکے 8 ملزموں کو گرفتار کیا ہے ،شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے ارد گرد اور خاص کر اپنے بچوں کو اس خونی کھیل سے دور رکھیں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کو ضیاع نہ ہو۔