ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کا ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ منصوبوں کی تعمیراتی سائٹس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے محکمہ بلڈنگز کے شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کی سائٹس کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پیرا فورس اسٹیشن، پی ڈی ایم اے ویئر ہاؤس، محکمہ ماحولیات اور اسپیشل ایجوکیشن کے منصوبوں کی تعمیراتی سائٹس کا معائنہ کیا اور کام کے معیار اور رفتار کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایکسین بلڈنگز بدر سلطان نے ڈپٹی کمشنر کو تمام منصوبوں کی پیشرفت، تعمیراتی معیار اور تکمیل کے متوقع وقت کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر کام مقررہ معیار کے مطابق اور تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ منصوبوں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ جاری رکھی جائے اور کام کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہتاب یاسین بھی موجود تھیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں