یومِ شہادت حضرت علی رضی اﷲعقیدت واحترام سے منایا گیا

یومِ شہادت حضرت علی رضی اﷲعقیدت واحترام سے منایا گیا

چاروں اضلاع میں 10جلوس،، یوم علی،، برآمد ہو کر پرامن طور پر اختتام پذیر کمشنر شوکت علی کا سکیورٹی اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کیلئے کنٹرول روم کا دورہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ملک بھر کی طرح سرگودھا میں یومِ شہادت سیدنا حضرت علی المرتضیٰ رضی اﷲ عنہ پورے عقیدت واحترام سے منایا گیا۔کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے یومِ حضرت علیؓ کے موقع پر سکیورٹی اور انتظامی امور کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا ۔ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں 10جلوس، یوم علی، برآمد ہو کر پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گے جبکہ 115 مجالس شہادت حضرت علی اور مساجد میں سیرت حضرت علی کانفرنسز جاری رہیں،جبکہ ضلع سرگودھا میں 21 رمضان المبارک یومِ شہادت حضرت علی علیہ السلام کے موقع پر شہر میں مرکزی جلوس امام بارگاہ بلاک نمبر7سے بعدا ز مجلس برآمد ہوا، جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا، امام بارگاہ بلاک نمبر19پہنچ کر اختتام پذیر وا اس کے علاوہ ضلع میں 50 سے زائد مجالس کا انعقاد ہوا، اور مجوعی طور پر 600 سے زائد پولیس افسران اور جوان اپنی ڈیوٹی سر انجام دیئے پولیس کے ساتھ ساتھ ایلیٹ فورس کے دستے اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی گئی تھیں ۔ تمام شرکاء کو واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹیکٹرز کے ذریعے مکمل تلاشی کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی، سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری نہ ہو،کمشنر حافظ شوکت علی کو  اے ڈی سی جی رانا ابو بکر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، واپڈا، سوئی گیس سمیت دیگر محکمے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر رضاکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں