کمالیہ:صدر بازار میں تجاوزات کرنے پر 5 دکانیں سیل کر دی گئیں

کمالیہ:صدر بازار میں تجاوزات  کرنے پر 5 دکانیں سیل کر دی گئیں

کمالیہ(نمائندہ خصوصی )اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی کمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر چیف آفیسر علی رضا نے کارروائی کرتے ہوئے صدر بازار میں تجاوزات کرنے پر 5 دکانوں کو سیل کردیا۔۔

 ایک روز قبل ان دکانوں کے آگے سے ناجائز تجاوزات کو مسمار کردیا گیا تھا دکانداروں نے دوبارہ تجاوزات کر لی تھی جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ایک ماہ سے پنجاب بھر سمیت کمالیہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے ، اہم شاہراؤں اور بازاروں سے ناجائز تجاوزات کو ہٹایا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں