پیشہ ور گداگری کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم شروع

پیشہ ور گداگری کے خاتمے کیلئے ٹریفک پولیس کی مہم شروع

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پیشہ ور گداگری ایک معاشرتی برائی اور ناسور ہے جس کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس نے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

چوکوں اور چوراہوں میں پیشہ ور گداگروں کو ہٹایا جا رہا ہے کسی بھی چوک میں پیشہ ور گداگر نظر نہ آئیں ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے کیا اس حوالے سے انہوں نے ضلع بھر کے تمام ٹریفک سرکلز اور سیکٹرز میں ہدایات جاری کر دیں چیف ٹریفک آفیسر نے اس موقع پر مزید کہا کہ پیشہ ور گداگر سڑکوں پر ٹریفک بہاؤ میں رکاوٹ کا باعث بننے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے لیے ذہنی اذیت کا بھی پیدا کرتے ہیں لہذا ایسے پیشہ ور گداگروں کو سڑکوں سے فوری ہٹایا جائے اس حوالے سے ٹریفک پولیس کے تمام سیکٹر انچارجز نے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں