معمولی تلخ کلامی ، خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا

معمولی تلخ کلامی ، خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معمولی تلخ کلامی کی بناء پر خاتون کو قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے چک نمبر 189 رب کی رہائشی شاہدہ پروین نے پولیس کو بتایا کہ ملزم عثمان کی جانب سے اس کے زرعی رقبے پر موجود پیٹر انجن میں ریت ڈال دی گئی۔ جس سے متعلق پوچھنے پر ملزم نے تلخ کلامی شروع کر دی اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیا گیا اور اس دوران اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارر وائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں