کمپنی اکاؤنٹ سے لاکھوں غائب،خاتون اکاؤنٹنٹ پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ملازمت کمپنی اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے غائب کرنے والی خاتون اکاؤنٹنٹ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔۔
تھانہ جھمرہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے جاوید اسلم نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمہ ان کے پاس بطور اکاؤنٹنٹ ملازمت کرتی تھی۔ جس نے دوران ملازمت کمپنی اکاؤنٹ سے ساڑھے تین لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم خورد کرلی۔ جس سے کمپنی کو نقصان کا شکار بنایا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔