ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کارورل ہیلتھ سنٹر کڑک محمدی شریف کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل اچانک رورل ہیلتھ سنٹر کڑک محمدی شریف تحصیل بھوآنہ پہنچ گئے اور انتظامی وحفاظتی اقدامات چیک کئے۔
انہوں نے ادویات کی دستیابی اورمریضوں کوعلاج معالجہ کی فراہمی کا ریکارڈ دیکھا اور کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچانے کے لئے موثر اقدامات جاری رہنے چاہئیں۔انہوں نے رورل ہیلتھ سنٹر کی انتظامیہ سے کہا کہ وہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آنے دیں۔انہوں نے ادویات کو مناسب درجہ حرارت میں رکھنے کے انتظامات دیکھے۔ انہوں نے مریضوں اور لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کی دہلیز پر علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ترجیح ہے ، اسی سلسلے میں ہیلتھ مراکز کی مسلسل انسپکشن بھی کی جارہی ہے تاکہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔