پیغام پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

پیغام پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ کو یقینی بنانے کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔۔۔

جس میں ایس پی فضل عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح، مختلف مکاتب فکر کے علما کرام، امن کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ \\\"پیغام پاکستان\\\"وقت کی اہم ضرورت ہے ، جو قوم کو نفرت، شدت پسندی اور فرقہ واریت سے بچانے کا راستہ فراہم کرتا ہے ،باہمی احترام، رواداری اور امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ ایس پی فضل عباس نے کہا کہ شدت پسندی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے بلا امتیاز کارروائی کریں گے ، انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ مساجد سے امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کا پیغام عام کریں،اجلاس کے بعد \\\"پیغام پاکستان\\\"کے تحت ایک پرامن ریلی بھی نکالی گئی، جس میں افسران، علما، طلبا، تاجر برادری، اقلیتیں، خواتین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ شرکاء نے \\\"ہم سب کا پاکستان\\\" اور \\\"نفرت نہیں محبت\\\"جیسے نعرے لگائے اور فرقہ واریت و انتہاپسندی کے خلاف متحد ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں