کم عمر لڑکے نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کم عمر لڑکے نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقے یوسف آباد میں رفاقت نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے کم عمر بیٹے کو ملزم نے مبینہ طور پر قابو کر لیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم میرے بیٹے نے مزاحمت کرتے ہوئے مبینہ زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔