گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد

 گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں بین الاقومی کانفرنس کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں فیکلٹی آف ہیومینٹیز اینڈ لینگویجز کے زیر اہتمام دو روزہ بین الاقومی کانفرنس بین المذاہب مکالمے اوربقائے باہمی پراقبال کا اثرمنعقد ہوئی۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 جس کے مہمان خصوصی معروف دانشور اور سینیٹر عرفان الحق صدیقی تھے ۔ کانفرس میں پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس ،بین الاقومی سپیکر شیراز علی، پروفیسر ڈاکٹر علی کومیل قزلباش ،پروفیسر ڈاکٹر ریاض مجید نے بھی شرکت کی اور اقبال کے شعری مجموعے اور افکار پر روشنی ڈالی، تقریب کے اختتام پر مہمانوں کو سونیئر پیش کئے گئے ۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب میں سینیٹر عرفان الحق صدیقی نے کہا کہ علامہ اقبال کا نظریہ آفاقی حیثیت رکھتا ہے جو مذہب کی درست تشریح کرکے بین الالمذہب مکالمے کی راہ ہموار کرتا ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین نے اقبال، غالب اور دیگر مشہور شعرا کے اشعار کی آن لائن غلط تشریحات پر افسوس کا اظہارکیا اور نوجوانوں کو اصل اور مستند کتابوں سے رجوع کرنے کی نصیحت کی ۔ انہوں نے شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام آرٹ ڈسپلے \"اقبال کی بازگشت\"میں پیش کردہ فن پاروں کو سراہا اور کہا کہ ایسے فن پارے اور فکری تقریبات نہ صرف تعلیم کا حصہ ہیں بلکہ شخصیت سازی اور فکری ارتقا کے لیے بھی نہایت اہم ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں