کورونا کی آڑ میں نکالے گئے ٹیکسٹائل ملز ملازمین کا مظاہرہ

کورونا کی آڑ میں نکالے گئے ٹیکسٹائل ملز ملازمین کا مظاہرہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کورونا کی آڑ میں نکالے گئے ٹیکسٹائل ملز کے ملازمین نے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر مزدور رہنماء سہیل مقصود، بابا لطیف انصاری، اسلم معراج، پروین لطیف، شاہد صدیق، رانا عدیل، تایا سلیم۔۔۔

 خورشید، آمنہ رزاق، شاہد موچھا، فیض رسول اور فیض بندیشہ سمیت دیگر عہدیداروں نے مزدوروں کے ہمراہ احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عرصہ5سال سے اپنے حقوق کے حصول کے لئے عدالتوں و سڑکوں پر ہیں۔ ہمارے ساتھ خود سوزی کرنے والے ملٹی نیشنل کمپنی کے ملازم آصف جٹ جیسا رویہ اختیار کیا جا رہا ہے اور ہمارے لئے بھی وہی حالات پیدا کر دیئے گئے ہیں۔ حکومت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے اور نوکریوں کے بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں