بلوچنی: 15 روز سے ٹوٹی پُلی حادثات اور ٹریفک جام کا سبب، انتظامیہ خاموش

بلوچنی: 15 روز سے ٹوٹی پُلی حادثات  اور ٹریفک جام کا سبب، انتظامیہ خاموش

بلوچنی(نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر 15 روز سے ٹوٹی پُلی حادثات اور ٹریفک جام کا باعث بن چکی،انتظامیہ خاموش،گھنٹوں ٹریفک جام سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی، وزیراعلیٰ پنجاب،ڈویژنل کمشنر سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

 تفصیلات کے مطابق کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر نجی مل کے قریب دونوں اطراف پر گزشتہ 15 دن سے پلی ٹوٹی ہوئی ہے جس کی وجہ سے وہاں گہرے کھڈے بن چکے اور اس وجہ سے اب تک کئی حادثات بھی ہو چکے ،اس کے علاوہ فیکٹری ایریا ہونے کی وجہ سے وہاں کنٹینرز اورپبلک ٹرانسپورٹ پھنسی رہتی ہے جو مکینوں کیلئے اذیت بن چکی ہے ۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پلی کی فوری مرمت کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں