غلہ منڈی میں تاجرکے گودام سے لاکھوں مالیتی سامان چوری

 غلہ منڈی میں تاجرکے گودام  سے لاکھوں مالیتی سامان چوری

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)نامعلوم چور غلہ منڈی کے تاجر کے گودام سے لاکھوں مالیتی سامان چوری کرکے لے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ میں واقع پرانی غلہ منڈی میں نامعلوم چور سرفراز نامی تاجر کے گودام میں تالے توڑ کر داخل ہوئے اور سامان سے بھرے لاکھوں روپے مالیت کے 80 بیگ چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں