معمولی تلخ کلامی ، مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہری زخمی کر دیا

 معمولی تلخ کلامی ، مسلح افراد نے  فائرنگ کرکے شہری زخمی کر دیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے شہری کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 46 ج ب میں محمد نواز گھر کے باہر موجود تھا کہ۔۔۔

اس دوران اس کی سجاد کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزم نے اپنے ساتھیوں کو موقع پر بلا لیا اور اسے قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر نواز شدید زخمی ہوگیا، ملزمان اسلحہ لہراتے موقع سے فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں