اوباش شخص کی ساتھی کے ہمراہ گھر گھس کر خاتون سے مبینہ زیادتی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اوباش شخص نے ساتھی کے ہمراہ گھر میں گھس کر خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ پیپلزکالونی کے علاقہ ڈی گراؤنڈ میں نعمان نامی شہری نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بہن گھر پر اکیلی تھی کہ اس دوران ملزم یسین زبردستی اندر داخل ہوگیا اور اپنے ساتھی کے ہمراہ اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، خاتون کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہوگئے ، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔