گندم بارے کسانوں کے تحفظات دور کئے جائیں:ہمایوں اختر

گندم بارے کسانوں کے تحفظات دور کئے جائیں:ہمایوں اختر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے تحفظات دور کئے جائیں۔

 ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ انتخاب این اے 97 کے دورہ کے دوران اہل علاقہ سے ملاقاتوں میں گفتگو میں کیا۔ ہمایوں اختر نے مزید کہا کہ حکومت کسانوں کی گندم کی سٹوریج کے لیے اقدامات کرے ، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ہی ملک ترقی کرے گا، حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیروترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوشش کررہا ہوں، عوام کو سہولیات کے لئے جہاں تک ممکن ہوسکے آواز بلند کروں گا ۔انہوں نے اپنے دورے کے دوران کسانوں، سماجی شخصیات اور علاقہ عمائدین سے ملاقاتیں کیں وہ مختلف افراد کے گھر بھی پہنچے جہاں انکے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں