گھر سے لاکھوں مالیتی نقدی ، زیورات سمیت دیگر سامان چوری

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی الماری کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کی نقدی اور زیورات سمیت دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے بازار نمبر 3 کے رہائشی عثمان نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر میں موجود الماری کے تالے توڑ کر ملزمان کی جانب سے 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی نقدی، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔