ماموں کانجن :میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام آج فری میڈ یکل کیمپ

 ماموں کانجن :میموریل ہسپتال کے  زیر اہتمام آج فری میڈ یکل کیمپ

ماموں کانجن (نمائندہ دنیا )ماموں کانجن کے مقامی میموریل ہسپتال کے زیر اہتمام آج 26اپریل کو فری میڈ یکل کیمپ لگا یا جائے گا۔

ڈاکٹر عامر صدیق جکھڑ کی زیر سر پرستی میموریل ہسپتال بنگلہ چوک میں صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک فری میڈیکل کیمپ میں نامورسپیشلسٹ ڈاکٹرز دانتوں اور آنکھوں کے مریضوں کا فری طبی معائنہ کریں گے ،میموریل ہسپتال کی لیبارٹری پر مختلف بیماریوں کے تشخیصی ٹیسٹ کرانے پر 50 فیصد خصوصی رعائیت دی جائے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں