انسداد پولیو مہم :ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کی زیر صدارت جائزہ اجلاس
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر کاشف باجوہ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر کاشف ندیم نے چوتھے دن کی کارکردگی بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے چوتھے دن 14 ہزار592سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کیلئے حفاظتی ویکسین کے قطرے پلائے گئے ، انسداد پولیو مہم کے پہلے چار دنوں میں مجموعی طور پر4 لاکھ 31 ہزار 518 بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنائی جائے ، پولیو کا خاتمہ قومی فریضہ ہے ، تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں۔