ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد ڈویژن کا دورہ ٹوبہ ٹیک سنگھ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )کاشتکاروں کی جانب سے کسان کارڈ کے ذریعے حاصل کردہ رقوم کی منتقلی سے متعلق تحفظات کے پیش نظر ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد ڈویژن خالد محمود نے ضلع ٹوبہ کا دورہ کیا۔۔۔
انہوں نے بینک آف پنجاب میں کسان کارڈ ہولڈرز کے لیے قائم کردہ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کاشتکاروں کی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جائے ،ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر بتایا کہ کسان کارڈ ہولڈرز کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن بھی فعال کر دی گئی ہے ، انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر کسان کارڈ بنوائیں تاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ سبسڈی اور دیگر مراعات سے استفادہ کر سکیں، بعدازاں انہوں نے زراعت کے ضلعی دفتر کا دورہ کیا ۔