چنیوٹ :فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا کی سربراہی میں ملاوٹ مافیا کے خلاف بھرپور کارروائیاں بلاناغہ جاری ہیں۔۔۔
اس ضمن میں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں 129 فوڈ بزنسز کی انسپکشنز کیں اس دوران46 فوڈ بزنسز کو اصلاحاتی نوٹسز جاری کئے گئے ،ٹیموں نے مختلف علاقوں میں واقع سوڈا واٹر پلانٹس پر چھاپے مارے اور70 لٹر سے زائد مضر صحت غیر معیاری سوڈا واٹر موقع پر تلف کرادیاجبکہ ورکرز کے میڈیکل سکریننگ سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور صفائی ستھرائی کی ابتر صورت حال پر 30ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کئے گئے ۔علاوہ ازیں گوشت بیچنے والی دکانوں کو گندی کونز کے استعمال اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 22ہزار روپے کے جرمانے جبکہ ایکسپائرڈ مصنوعات کی روک تھام کیلئے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف فوڈ پوائنٹس اور کریانہ سٹورز کو 30،000 روپے کے جرمانہ اور 10 کلو سے زائد ایکسپائرڈ اشیاء تلف کرا دیں۔