مکو آنہ :رانا ثناء کاسابق ایم این اے میاں فاروق سے اظہار تعزیت

مکو آنہ :رانا ثناء کاسابق ایم این  اے میاں فاروق سے اظہار تعزیت

مکو آنہ (نمائندہ دنیا )وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی روابط و مشیر وزیراعظم برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خاں نے۔۔۔

 سابق ایم این اے میاں فاروق اورضلعی صدرمسلم لیگ ن میاں قاسم فاروق کی رہائش گاہ پر جا کر ان کے بھتیجے کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ، اس موقع پر انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں