ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کی تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری

 ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ کی تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لوگوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ عبداﷲاحمد نے تھانہ رجوعہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

جس میں ایس ایچ او تھانہ رجوعہ،تفتیشی افسران اور علاقہ کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کے دوران ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل سنے اور حل کے لیے موقع پرہی احکامات جاری کر دیئے ۔ اس موقع پرڈی پی اوعبداﷲاحمد کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ضلع بھر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، اب عوام کو پولیس دفاتر اور تھانوں میں پولیس سروسز کے حصول کے لیے بہترین ماحول میسر ہے لوگوں کی جان و مال اور عزت کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، امن و امان کے قیام کے لیے قانون کی بالا دستی ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں