ڈی سی جھنگ کاطبی سہولیات کے جائزہ کیلئے ہسپتال کا دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈرنے شہریوں کو صحت کی فراہم کر دہ سہولیات کے جائزہ کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ کا دورہ کیا ۔۔
اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی،ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے او پی ڈی،ایمرجنسی،میڈکل وارڑ و دیگر وارڑز میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کی فراہمی کو چیک کیا اور ہدایات جاری کیں کہ اگر کوئی ڈاکٹر، کنسلٹنٹ،سٹاف ڈیوٹی سے غیر حاضر ہوا تو سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ڈاکٹرز و سٹاف موجود رہیں،کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ڈپٹی کمشنرنے مزید کہا کہ ضلع بھر کے تمام ہیلتھ مراکز پر ڈاکٹرز و سٹاف ڈیوٹی پر مامور رہے گا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کی ہدایت پر ضلع کی دیگر تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں کا دورہ کرکے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری و طبی سہولیات کا جائزہ لیااور موقع پر احکامات بھی جاری کئے ۔