مکوآنہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی

 مکوآنہ میں بھی پاک فوج سے  اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی

مکوآنہ(نمائندہ دنیا)آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرسادات اتحادکونسل مکوآنہ کے زیراہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن ریلی نکالی گئی۔۔۔

 ریلی کی قیادت معروف روحانی شخصیت پیرسیداحسان علی بہادرگیلانی نے کی جس میں معززین علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے پاک فوج خصوصاً پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی پر زبردست نعرے لگائے ۔ ریلی میں خطاب کے دوران پیرسیداحسان علی بہادرگیلانی نے کہا کہ ہم اپنی پاکستان فوج کی تمام کارروائیوں کی بھرپور حمایت کرتے ہیں ۔انہوں نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پیرسیدسلطان علی بہادر، صاحبزادہ سیدارسلان علی ،سیدعرفان علی بہادر، مفتی اظہرسعید،طاہرلیاقت،اسدالطاف بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں