جوا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،5 ملزم گرفتار

 جوا مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ،5 ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر فیصل آباد کی خصوصی ہدایات پر جوا مافیا کے خلاف شہر بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 اسی سلسلے میں تھانہ ٹھیکری والہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد شبیر، صابر خان، شہباز اور دیگر شامل ہیں، جو علاقے میں جواء پرچی فروخت کر رہے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے جواء پر لگی رقم 4 ہزار روپے ، رسید بکس اور دیگر متعلقہ سامان برآمد کر لیا ہے ۔ ملز موں کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں