گوجرہ :یومِ تشکر جوش خروش سے منایا گیا ، سیمینار کا انعقاد

گوجرہ :یومِ تشکر جوش خروش سے منایا گیا ، سیمینار کا انعقاد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں بھی یومِ تشکر جوش خروش سے منایا گیا ،میو نسپل کمیٹی گوجرہ کے جنا ح ہا ل میں سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے کی۔

 اس موقع پر حافظ عبدالحء ، صدر بار طارق حسین مرزا ، چیف آ فیسر یاسر علی شاہ ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ پولیس آ فیسر اشرف تبسم، صدر انجمن تاجرا ن چوہدری منصور احمد بھنگو سمیت دیگر نے خطاب میں کہا کہ پا کستا ن نے بھارت کو ایسا سبق پڑھا یا کہ اس کی آ نیوا لی نسلیں بھی پاکستا ن کی جانب میلی آ نکھ سے دیکھنا گوا را نہیں کریں گی ،افوا ج پا کستا ن نے ملک و قوم کا نا م اقوام عالم میں ایک بار پھر سر خرو کردیا ۔ سیمینار کے اختتا م پر پا ک فوج زندہ باد ریلی نکا لی گئی اور میو نسپل کمیٹی کے سبزازار میں پرچم کشا ئی کی گئی ،اس موقع پر پو لیس کے چاک و چوبند دستے نے سلا می پیش کی ۔ بعد ازا ں کچہری چوک میں شہدا ئے وطن کی یا دمیں شمعیں روشن کی گئیں،شہریو ں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی، شرکاء نے کی شہدا ء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں