گوجرہ :دو نامعلو م افراد نے دہم کلاس کی طالبہ اغوا کر لی

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )دو نامعلو م افراد نے دہم کلاس کی طالبہ کو اغوا کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 348 ج ۔ب کی رخسا نہ کوثر زوجہ محمد اشرف نے تھا نہ نوا ں لا ہور میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ۔۔۔
اسکی بیٹی عائشہ اشرف گھر سے دہم کلا س کا پر یکٹیکل دینے کیلئے نوا ں لا ہور گئی ہوئی تھی اور واپسی پر چک نمبر 342 ج ۔ب کے قریب دو نامعلو م موٹر سا ئیکل سوار افراد نے اسے اغوا کرلیا اور فرار ہوگئے ہیں، نوا ں لا ہور پو لیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔