فیسکو کی عیدالالضحیٰ کے دوران بجلی کی بلاتعطل فراہمی جاری رہی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو)کی طرف سے ریجن بھر میں عیدالالضحیٰ کی تعطیلات کے دوران صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایاگیا۔
چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی ہدایات پر عیدالالضحیٰ کی تعطیلات میں صارفین کو بجلی کی مسلسل ترسیل کی مانیٹرنگ کیلئے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں سپیشل مانیٹرنگ سیل بنایاگیا تھا جبکہ صارفین کی شکایات کے فوری ازالہ کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں جس کی نگرانی چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے خود کی۔ فیسکو کے مختلف اعلیٰ افسران نے عیدالالضحیٰ کی تعطیلات کے دوران لوڈ مینجمنٹ،ایل ٹی/ایچ ٹی بریک ڈاؤن اورصارفین کی انفرادی شکایات کے ازالے کے علاوہ کسی بھی ہنگامی صورتحال اور بجلی کے تعطل کی صورت میں فوری بحالی کے کام کو مانیٹرکیااور فیسکو چیف کوتمام آپریشن سے مسلسل اپ ڈیٹ رکھاجبکہ کسی بھی ایمرجنسی یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے آپریشن سٹاف کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں جبکہ آپریشن سٹاف کو ٹرانسفارمر ٹرالیاں اور اضافی آلات و سامان بھی مہیا کیاگیا تھا تاکہ خراب ٹرانسفارمر یا کسی بھی آلات کو فوری طور پر تبدیل کرکے بجلی کی روانی برقرار رکھی جاسکے ۔فیسکوہیڈکوارٹرز اور چھ آپریشن سرکلز میں قائم مرکزی شکایات مراکز میں عملہ 24 گھنٹے متحرک رہااور فالٹ یا ٹرپنگ کی صورت میں فوری رسپانس کرتے ہوئے فیڈرز کو چلایا گیا۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئرمحمد عامر کی زیرنگرانی فیسکو نے عیدالالضحیٰ کے پرمسرت موقع پرصارفین کی خوشیوں کو دوبالاکرنے کیلئے شہری علاقوں کے علاوہ دوردراز کے دیہاتی علاقوں میں بھی بجلی کی مسلسل سپلائی جاری رکھی۔